Skip to main content

Koi dewar rehne do faqat ezhar karne do..

کوئی دیوار رہنے دو فقط اظہار کرنے دو
سفر میں ساتھ چل کر بھی ہمیں اُس پار رہنے دو
نہ آنکھوں میں سماؤ تم نہ ہم کو خاک ہونے دو
نہ ترسیں تیری قربت کو ہمیں بے باک رہنے دو
ہمیں اشعار میں لکھو مگر نہ گنگناؤ تم
کتابوں میں کہیں رکھ کر ہمیں پھر بھول جاؤ تم
سنو تم سے یہ کہنا ہے
سفر میں دھول ہونے تک
کوئی بھی بھول ہونے تک
مجھے تم مانگ لینا بس
دعا مقبول ہونے تک

Comments

Popular posts from this blog

Talkhiyan By Sahir Ludhianvi

lateefay