Skip to main content

Mehfilain rut gaye jazbat ne dam tor diya

محفلیں لٹ گئیں جذبات نے دم توڑ دیا
ساز خاموش ہیں نغمات نے دم توڑ دیا

ہر مسرّت غم دیروز کا عنوان بنی
وقت کی گود میں لمحات نے دم توڑ دیا

اَن گِنت محفلیں محروم ِچراغاں ہیں ابھی
کون کہتا ہے کہ ظلمات نے دم توڑ دیا

آج پھر بجھ گئے جل جل کے امیدوں کے چراغ
آج پھر تاروں بھری رات نے دم توڑ دیا

جن سے افسانہ ہستی میں تسلسل تھا کبھی
ان محبّت کی روایات نے دم توڑ دیا

جھلملاتے ہوئے اشکوں کی لڑی ٹوٹ گی
جگمگاتی ہوئی برسات نے دم توڑ دیا

Comments

Popular posts from this blog

Talkhiyan By Sahir Ludhianvi

lateefay