Skip to main content

Surai jaam se takraye barsat ke din hain

صُراحی جام سے ٹکرائیے برسات کے دن ہیں
حدیثِ زندگی دُہرائیے برسات کے دن ہیں
سفینہ لے چلا ہے کس مخالف سمت کو ظالم
ذرا ملّاح کو سمجھائیے برسات کے دن ہیں
کِسی پُر نُور تہمت کی ضرورت ہے گھٹاؤں کو
کہیں سے مہ و شوق کو لائیے برسات کے دن ہیں
طبعیت گردشِ دوراں کی گھبرائی ہوئی سی ہے
پریشاں زُلف کو سُلجھائیے برسات کے دن ہیں
بہاریں ان دِنوں دشتِ بیاباں میں بھی آتی ہیں
فقیروں پر کرم فرمائیے برسات کے دن ہیں
یہ موسم شورشِ جذبات کا مخصوص موسم ہے
دلِ نادان کو بہلائیے برسات کے دن ہیں
سُہانے آنچلوں کے ساز پر اَشعار ساغرؔکے
کِسی بے چین دُھن میں گائیے برسات کے دن ہیں

Comments

Popular posts from this blog

Talkhiyan By Sahir Ludhianvi

lateefay