Skip to main content

Imamat

حضرت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ
کی تصنیف ضرب کلیم کی نظم
"امامت"

تو نے پوچھی ہے امامت کی حقیقت مجھ سے
حق تجھے میری طرح صاحب ا سرار کرے

ہے وہی تیرے زمانے کا امام برحق
جو تجھے حاضر و موجود سے بیزار کرے

موت کے آئینے میں تجھ کو دکھا کر رخ دوست
زندگی تیرے لیے اور بھی دشوار کرے

دے کے احساس زیاں تیر ا لہو گرما دے
فقیر کی سان چڑ ھا کر تجھے تلوار کرے

فتنہ ملت بیضا ہے امامت اس کی
جو مسلماں کو سلاطیں کا پرستار کرے

Comments

Popular posts from this blog

Talkhiyan By Sahir Ludhianvi

lateefay