میری جان!
ٹھیک کہتی ہو
ہماری اس محبت کا بھلا کیا فائدہ ہو گا؟
ہمارے درمیاں جو دوریاں ہیں
کم نہیں ہوں گی
کبھی بارش کے موسم میں
ہمشہ ساتھ رہنے کی جو خواہش دل میں جاگی تھی
جو سپنے ہم نے دیکھے تھے
وہ سپنے ٹوٹ جا ئیں گے
میری جان!
ٹھیک کہتی ہو
مقدر کے لکھے کو ہی اگر تسلیم کرنا ہے
تو پھر ایسی محبت کا
بھلا کیا فائدہ ہو گا
مگر اس کو
اگر چاہو تو میری بے بسی کہہ لو
۔۔۔مجھے تم سے محبت ہے۔۔۔
ٹھیک کہتی ہو
ہماری اس محبت کا بھلا کیا فائدہ ہو گا؟
ہمارے درمیاں جو دوریاں ہیں
کم نہیں ہوں گی
کبھی بارش کے موسم میں
ہمشہ ساتھ رہنے کی جو خواہش دل میں جاگی تھی
جو سپنے ہم نے دیکھے تھے
وہ سپنے ٹوٹ جا ئیں گے
میری جان!
ٹھیک کہتی ہو
مقدر کے لکھے کو ہی اگر تسلیم کرنا ہے
تو پھر ایسی محبت کا
بھلا کیا فائدہ ہو گا
مگر اس کو
اگر چاہو تو میری بے بسی کہہ لو
۔۔۔مجھے تم سے محبت ہے۔۔۔
Comments
Post a Comment