Skip to main content

Palat k daikna chaho to nafraton se udhar

پلٹ کے دیکھنا چاہو تو نفرتوں سے اُدھر
دِنوں کی راکھ پہ راتوں کی یخ ہتھیلی پر
ہوا کے ناچتے گِرداب میں کہیں
بجھا ہوا کوئی لمحہ کسی چراغ کا داغ
نظر پڑے تو سمجھنا کہ میں بھی زندہ ہوں
کہ میں بھی زندہ ہوں اپنے اُجڑے دل کی طرح
اُجڑا دل کہ جہاں آج بھی تمہارے بغیر
ہر ایک شام دھڑکتے ہیں خواہشوں کے کواڑ
ہر ایک رات بکھرتی ہے آرزو کی دھنک
ہر ایک صبح دہکتے ہیں زخم زخم گلاب
اُجڑا دل کہ جہاں آج بھی تمہارے بغیر
ہر ایک پل میری آنکھوں میں ڈھل کے ڈھلتا ہے
ٹپکتی رُت کی تپش سے بدن پگھلتا ہے
اُجڑا دل کہ جہاں ڈوبتا ہوا سورج
جبینِ وقت پر لکھتا ہے دوریوں کا پیام
پلٹ کے دیکھنا چاہو تو نفرتوں سے اُدھر
پسِ غبار درخشاں ہے کب سے ایک ہی نام
وہ نام جس پہ ہے مسلسل اعتماد مجھے
وہ نام لوحِ جاں پر اُبھر کے بولتا نام
نظر پڑے تو سمجھنا کہ تم ہو یاد مجھے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔

Comments

Popular posts from this blog

Talkhiyan By Sahir Ludhianvi

lateefay