Skip to main content

sadion ka safar bhi ghuzar jata hai

لمحہ لمحہ
صدیوں کا سفر بھی گزر جاتا ہے
افق کے پار دن بھی اتر جاتا ہے

پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ
درد دل میں رہے جائے نہ یہ

جدائیوں کا زمانہ نہ گزرے
تنہائیوں کا زمانہ نہ گزرے

انتظار کے لمحات قیامت ہی سہی
بچھڑنا وقت کی ضرورت ہی سہی

ہاں یہ سب تو اک کھیل ہے
زندگی اک لمحہ کی جیل ہے

پھر اک لمحہ کو رونا کیسا
پانا کیسا پا کر کھونا کیسا

یہ سب کچھ تو کھو جانا ہے
جو نہ چاہو گے وہ بھی ہو جانا ہے
لمحہ لمحہ

Comments

Popular posts from this blog

Talkhiyan By Sahir Ludhianvi

lateefay