Skip to main content

2 bachai

دو بچوں کی انتہائی تمیزدار و تہذیب دار لکھنؤ سٹائل کی لڑائی
پہلا: دیکھیں اگر آپ ہماری بات نہیں مانیں گے تو ہم آپ کے والد محترم کی شان میں گستاخانہ کلمات پیش کر دیں گے۔
دوسرا: تو حضور پھر ہم بھی آپ کے رخسار مبارکپر ایسا طمانچہ بجا لائیں گے کہ گال گلاب کی مانند چمکنے لگیں گے۔
پہلا: تو آپ کیا سمجھتے ہیں کہ ہم نے ہاتھوں میں چوڑیاں پہن رکھی ہیں
دوسرا: اجی چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں تو اتنی کھنکھناتی آواز کیوں ہو رہی ہے آپ کی؟
پہلا: دیکھیں اب آپ حد عبور کر رہے ہیں. ایسا نا ہو کہ ہم ایک چماٹ آپ کے چہرہ مبارک پر دھر دیں اور بوجہ ہمارے نشانِ دست آپ لوگوں سے اپنا چہرہ چھپانے پر مجبور ہوں
پہلا : اگر ہم برداشت کر رہے ہیں تو اس کا یہ مطلب ہرگز مت لیجئے کہ آپ کو لب کشائی کی پوری پوری آزادی ہے. ہاتھ ہمارے بھی الحمدللہ کوئی بندھے ہوئے نہیں ہیں
دوسرا: ہاں ہاتھ تو آزاد ہوں گے لیکن عقل پر ضرور گرہ لگی ہوئی ہے

Comments

Popular posts from this blog

Talkhiyan By Sahir Ludhianvi

lateefay