شام کا منظر، اجلا رستہ، ایک کہانی تو اور میں
ڈھلتا سورج، بڑھتا سایہ، کشتی رانی تو اور میں
بند اک کمرہ، چپ کا منظر، بھولی بسری، دیپک یاد
تنہائی، دکھ، خوف کی لذت، دلبرجانی تو اور میں
تتلی خوشبو، رنگ کی باتیں، شبنم سے شرمیلے خواب
آس کا پنچھی، گم سم خواہش، رات کی رانی تو اور میں
پلکیں، چلمن، شرما شرمی، کم کم گویا نظریں، قرب
راتوں جیسی سیدھی سادھی اک نادانی تو اور میں
Comments
Post a Comment