کلاس میں سمندری مخلوق پر گفتگو کرتے ہوئے میڈم نے بتایا کہ وھیل مچھلی 30 دن تک بغیر کچھ کھائے زندہ رہ سکتی ہے۔ جس پر ایک بچہ حیرت میں ڈوب گیا۔ کھڑے ہو کر کہنے لگا
" لیکن میڈم ! میں نے تو بائیولوجی کی کتاب میں پڑھا تھا کہ وھیل مچھلی بغیر کھائے صرف 10 دن زندہ رہ سکتی "
میڈم سٹپٹا گئی ۔ اپنی بات پر قائم رہتے ہوئے بولی " نہیں ! وہ 30 دن تک زندہ رہتی ہے"
بچے نے میڈم کے غصے اور بحث سے بچنے کے لیے بیٹھتے ہوئے کہا
" ٹھیک ہے۔ جب میں جنت میں جاؤں گا تو وھیل مچھلی سے خود ہی پوچھ لوں گا"
میڈم نے بچے کو مزید چڑانے کے لیے فاتحانہ انداز میں چوٹ کی
" لیکن اگر وھیل مچھلی جنت کی بجائے جہنم میں چلی گئی تو ۔۔۔۔۔۔۔ "
" تو میڈم ۔ پھر آپ پوچھ لیجئے گا " بچے نے کندھے اچکا کر جواب دیا
Comments
Post a Comment