( جٹ بھائیوں سے معذرت کے ساتھ )
جٹ اُسے کہتے ہیں جس نے تھری پیس کے نیچے جوگر پہنے ہوں، یہ لوگ اس وقت تک نہیں پہچانے جا سکتے جب تک کہ اردو نہ بولیں ۔۔۔۔۔
ایک فائیو سٹار میں بیٹھے جٹ صاحب نے ویٹر کو بلا کر کہا ۔۔۔۔۔۔!!!
"میری چائے میں "کھانڈ" کم کیوں ہے؟"
ویٹر نے معذرت خواہانہ انداز میں کہا ۔۔۔۔۔ "سوری سر! میں دوسری چائے لے آتا ہوں"
جٹ صاحب بولے ۔۔۔۔۔ "اوکے ۔۔۔۔۔ لیکن ذرا "چھیتی" آنا ۔۔۔۔"
ویٹر کو چائے لانے میں دیر ہو گئی، جٹ صاحب کڑکے!
"اے مسٹر ۔۔۔۔۔ میں "چروکنے" کا یہاں تمہاری چائے کے انتظار میں بیٹھا ہوں، جاؤ چائے واپس لے جاؤ ورنہ میں تمہارے منہ پر "ڈول" دوں گا
Comments
Post a Comment