وغیرہ وغیرہ
"آج تمہارا ڈرائیونگ ٹیسٹ تھا۔ کیا رزلٹ آیا؟"
"ٹیسٹ لینے والا زخمی حالت میں اسپتال میں پڑا ہے اسے ہوش آئے گا تو رزلٹ پتا چلے گا۔"
یہ تمہارے بیٹے کو انگوٹھا چوسنے کی عادت تھی۔ تم نے یہ عادت کیسے چھڑائی؟"
"میں نے اس کی نیکر کا الاسٹک ڈھیلا کردیا، اب وہ ہر دم نیکر کو تھامے رہتا ہے۔"
"بس میں بوڑھے کی جیب سے نوجوان کا ہاتھ ٹکرایا تو اس نے نوجوان سے کہا "کیا کررہے ہو؟"
"نوجوان نے فوراً جواب دیا۔ "گورنمنٹ کالج سے بی اے کررہا ہوں۔"
بیوی۔ "میں مر جاؤں گی تو تمہیں مجھ جیسی بیوی نہیں ملے گی۔"
شوہر۔ "مگر میں تمہارے جیسی تلاش ہی کیوں کروں گا؟"
"تم نے چور کو گرفتار کیوں نہیں کیا؟"
"میں چور کو بے شک گرفتار نہ کرسکا مگر اس کی انگلیون کے نشانات اپنے گال پر لے آیا ہوں۔"
Comments
Post a Comment