Skip to main content

kaifiat dilon ki kab larkian batati hain


کیفیت دلوں کی کب لڑکیاں بتاتی ہیں

ہاں مگر نگاہوں کی مستیاں بتاتی ہیں

پیار کا مزا لے کر پھول شرم سے چپ ہیں
پیار کا مزا کیا ہے تتلیاں بتاتی ہیں


لمس کا نشہ کیا ہے کیا بلا ہے تنہائی
کپکپاتے جسموں کو سردیاں بتاتی ہیں

خوشبوؤں کے جھونکوں سے جسم و جاں معطر ہیں
کس کی یاد گزری ہے کھڑکیاں بتاتی ہیں

جب کسی کے ہاتھوں میں مرمریں کلائی ہو
دل پہ کیا گزرتی ہے چوڑیاں بتاتی ہیں

ہیں بہار کے لب پر اُس کے لب کی تعریفیں
گیسوؤں کے بارے میں بدلیاں بتاتی ہیں

تشنگی جو من میں ہے بے کلی جو تن میں ہے
نرم و گرم ہونٹوں کی سُرخیاں بتاتی ہیں

پتا پتا بکھری ہے کائنات سانسوں کی
زندگی ہے کیا اطیب آندھیاں بتاتی ہیں

Comments

Popular posts from this blog

Talkhiyan By Sahir Ludhianvi

lateefay