کرم فرما
نیا شادی شدہ جوڑا ہنی مون منانے کے لیئے دور دراز کے ایک صحت افزا پہاڑی مقام پر گیا تو کاؤنٹر پر جانے سے پہلے ہی ہوٹل کے مینجر نے شوہر کا نام رجسٹر میں لکھ لیا۔
بیوی بہت حیران تھی لیکن شوہر سے پوچھ نہ سکی، کچھ دیر کے بعد ویٹر چائے لے کر آیا تو اس وقت شوہر واش روم میں تھا، چنانچہ بیگم صاحبہ نے موقع غنیمت جان کر ویٹر سے پوچھا،
تمہارے مینجر کو میرے شوہر کا نام کیسے معلوم ہوا؟
ویٹر نے جوب دیا،
بی بی جی،،،، آپکے شوہر ہمارے پرانے کرم فرما ہیں اور ہر سال شادی کے بعد ہنی مون کے دوران ہمارے ہوٹل میں ہی قیام فرماتے ہیں۔
Comments
Post a Comment