Skip to main content

Kutte ki 10 khaslatain



حضرت حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ کتے میں دس بڑی بڑی خصلتیں موجود ہیں۔
1۔ و ہ بھوکا رہتا ہے، یہ آداب صالحین میں سے ہے۔
2۔ تھوڑی چیز پر قناعت کرتا ہے، یہ علامت صابرین میں سے ہے۔
3۔ اس کا کوئی مکان نہیں ہوتا یہ علامت متوکلین میں سے ہے۔
4۔ وہ رات کو بہت کم سوتا ہے، یہ صفت شب بیداراں اور علامت محسنین میں سے ہے۔
5 ۔ جب مرتا ہے تو کوئی میراث نہیں چھوڑتا، یہ صفت زاھدین میں سے ہے۔
6۔ یہ اپنے مالک کو نہیں چھوڑتا اگرچہ وہ اس پر جفا کرے، اس کو مارے ۔ یہ صفت مریدین صادقین میں سے ہے۔
7۔ ادنیٰ جگہ پر راضی رہتا ہے، یہ علامت متواصفین میں سے ہے۔
8۔ اس کی رہائش پر کوئی غالب ہو جاتا ہے تو وہ اسے چھوڑ دیتا ہے اور دوسری جگہ چلا جاتا ہے، یہ علامت راضین میں سے ہے۔
9۔ اس کو ماریں، پھر ٹکرا ڈالیں تو فوراً آجاتا ہے یعنی مار کا کینہ نہیں رکھتا، یہ علامت خاشعین میں سے ہے۔
10۔ کھانا سامنے رکھا ہوتا ہے، دور بیٹھا ہوا تکتا ہے، یہ علامت مساکین میں سے ہے اور جب کسی مکان سے کوچ کر جاتا ہے تو پھر اس کی طرف التفات نہیں کرتا یہ علامت مخرونین سے ہے۔

محتر م قارئین! 
کتا اگرچہ نجس العین جانور ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے اسے جن عظیم خصلتوں سے مالا مال کیا ہے اگر یہ خصلتیں کوئی انسان ،کوئی معاشرہ، کوئی سوسائٹی اختیار کرے تو اخلاق سے گرا ہوا انسان، بااخلاق اور گندے ماحول سے بھرپور معاشرہ اور سوسائٹی ایک قابل رشک ہمدرد اور لائق تحسین معاشرہ اور سوسائٹی کی شکل اختیار کر سکتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو جسمانی ‘ روحانی امراض سے محفوظ رکھے۔ 
آمین۔

Comments

Popular posts from this blog

Talkhiyan By Sahir Ludhianvi

lateefay