ایک شادی شدہ جوڑا اپنی شادی کی 25 ویں سالگرہ منا رہا تھا۔
اس جوڑے کی سب سے اہم بات یہ تھی کہ پورے پچیس سال میں ان کی ایک بار بھی لڑائی نہیں ہوئی تھی۔
ایک بہت بڑے ٹیلی ویژن نے اس سالگرہ منانے کا انتظام کیا
سالگرہ منانے کے دوران کمپئیر نے شوہر سے پوچھا، آپ کی پچیس سال کی زندگی میں یہ کیسے ہو گیا کہ آپ ایک بار بھی نہیں لڑے؟
میرا مطلب ہے کہ آپ کے لئے یہ کیوں کر ممکن ہو سکا؟
شوہر نے معصومیت سے جواب دیا۔
جب ہماری شادی ہوئی تو ہم شادی کی سالگرہ منانے کے لئے سوات گئے تھے۔ وہاں ہم نے گھوڑ سواری شروع کی۔
اتفاق سے میری بیوی کو جو گھوڑا دیا گیا وہ تھوڑا اڑیل تھا۔ اس نے راستے میں ایک بار میری بیوی کو گرانے کی کوشش کی، تو میری بیوی نے گھوڑے سے مخاطب ہو کر کہا۔
ہے تمہاری یہ پہلی غلطی ہے آئندہ ایسی غلطی ہرگز نا کرنا۔
تھوڑی دور جا کر گھوڑے نے پھر اسے گرانے کی کوشش کی، تو میری بیوی نے پھر گھوڑے سے مخاطب ہو کر کہا۔
یہ تمہاری دوسری اور آخری غلطی ہے میں تمہیں تنبیہ کرتی ہیں۔
آخرکار تھوڑی دور اور جا کر اس گھوڑے نے میری بیوی کو گرا ہی دیا۔ میری بیوی اٹھی اور ریوالور نکال کر کہا یہ تمہاری تیسری غلطی تھی۔
ڈز، ڈز، ڈز اس نے تین فائر کیئے اور گھوڑا مار ڈالا۔
میں چلایا، ارے عقل کی اندھی، احمق یہ تم نے کیا کیا ایک معصوم جانور کو مار ڈالا۔
تو میری بیوی میری طرف مڑی اور کہا۔
تمہاری یہ پہلی غلطی ہے آئندہ ایسی غلطی ہرگز نا کرنا۔
اور پھر اس کے بعد ہماری زندگی بھر کبھی لڑائی نہیں ہوئی۔
Comments
Post a Comment