بہت سی ایسی باتیں ہیں
جنہیں میں جانتی ہوں پر
مگر کچھ بھی نہیں کہتی
لبوں کو سی کے بیٹھی ہوں
نمی سی آنکھ میں جاناں
اگرچہ ٹمٹماتی ہے
دکھوں کو گد گدا کر میں
تبسم اوڑھ لیتی ہوں
خموشی سادھ لیتی ہوں
الجھنا بھول بیٹھی ہوں
میں لڑنا بھول بیٹھی ہوں
تیری خاطر مرے ہمدم
میں خود سے روٹھ بیٹھی ہوں
مگر تم سے کہتی ہوں
بہت ساری مبارک ہو
تمہیں تازہ محبت پر
نیا ساتھی مبارک ہو
Comments
Post a Comment