....یہ نیا سال مبارک ہو تمہیں
عین ممکن ہے کہ کھوئی ہوئی منزل مل جائے
اور کمزور سفینوں کو بھی ساحل مل جائے
شائد اس سال ہی کچھ چین دلوں کو ہو نصیب
شائد اس سال تمہیں زیست کا حاصل مل جائے
....یہ نیا سال مبارک ہو تمہیں
صبح کے بھولے ہوئے شام کو شائد گھر آئیں
اپنے غم خانوں میں چپ چاپ ہی خوشیاں در آئیں
شائد اس سال جو سوچا تھا وہ پورا ہو جائے
شائد اس سال تمہاری بھی مرادیں بر آئیں
....یہ نیا سال مبارک ہو تمہیں
شائد اس سال شکستہ ہوں مصائب کی سِلیں
شائد اس سال ہی صحراؤں میں کچھ پھول کھلیں
راہِ ہستی کے دوراہے پہ اچانک اک دن
شائد اس سال ہی کچھ بچھڑے ہوئے آن ملیں
یہ نیا سال مبارک ہو تمہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Comments
Post a Comment