مجھے یاد آ گیا، حضرت مجدد الف ثانی (رحمۃ اللہ علیہ)- وہ بہت سخت ، اور اصولی بزرگ تھے ، لیکن ایک بات میں ان کی کبھی نہیں بھولتا -
انھوں نے فرمایا : "جو شخص تجھ سے مانگتا ہے اس کو دے - کیا یہ تیری انا کے لئے کم ہے کہ کسی نے اپنا دست سوال تیرے آگے دراز کیا -"
اس سلسلے میں ایک حدیث بھی ہے -
اور عجیب و غریب بات انھوں نے یہ کی ہے کہ، "جو حق دار ہے اس کو بھی دے ، اور جو ناحق کا مانگنے والا ہے اس کو بھی دے - تاکہ جو تجھے ناحق کا مل رہا ہے کہیں وہ ملنا بند نہ ہو جائے -"
(از اشفاق احمد - زاویہ ١ - دیے سے دیا)
Comments
Post a Comment