ہمارے رویے بھی عحیب ہیں - رجوع اللہ کی طرف نہیں ہے ، اپنے معاملات اور خواہشات کی طرف زیادہ ہے - حالانکہ اللہ نے ہمیں جو پرچہ زندگی حل کرنے کے لیے دیا ھے اس کو حل کرنے کی ترکیب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے ہمیں دے دی گئی ھے لیکن اسی مقام سے میری کوتاہی شروع ہو جاتی ہے کہ ہم اس ترکیب پر عمل نہیں کرتے- میں آپ سے بھی رائے لوں گا کہ میں اس کوتاھی سے باہر نکلنے کے لیے کیا کروں ؟ میں ڈاکٹر کی دی ھوئی دوائی استعمال کرتے وقت پرچہ ترکیب ضرور دیکھتا ھوں - پرچہ زندگی حل کرتے وقت خدا کے دیئے گئے احکامات یا دی گئی ترکیب کو نظر انداز کر دیتا ھوں "
از اشفاق احمد، زاویہ 3 ، عنوان: "ڈبو اور کالو"
از اشفاق احمد، زاویہ 3 ، عنوان: "ڈبو اور کالو"
Comments
Post a Comment