Skip to main content

Apne Ehsaas K Sab Rung Utar Jane Do

اپنے احساس کے سب رنگ اتر جانے دو
میری امید میرے خواب بکھر جانے دو

اپنے آنگن میں چراغوں کو جلائو نہ ابھی
میرے آنگن میں سیاہ رات اتر جانے دو

بڑی مشکل سےملا ہےمجھےمیرےگھرکاپتہ
راستو ! اب تو نہ الجھو۔۔۔مجھے گھر جانے دو

جن کے آنے کا بہت شور ہوا تھا ہر سو
انہی لمحوں کو چپ چاپ گزر جانے دو

میری بربادی کا الزام نہ آئے تم پر
میرے حالات کو کچھ اور بگڑ جانے دو
 

Comments

Popular posts from this blog

Talkhiyan By Sahir Ludhianvi

lateefay