ایسے امید کا بھرم ٹوٹا
جیسے سب سے بڑا صنم ٹوٹا
دل کی فطرت میں تھی لچک کتنی
ٹوٹا سو بار پھر بھی کم ٹوٹا
تیرے نزدیک میرا پیمانہ
میرے نزدیک جام جم ٹوٹا
دیر کا بھی حرم محافظ تھا
دیر ثابت رہا حرم ٹوٹا
شور ماتم ہے کیوں چمن میں بپا
کیا؟ کہاں؟ کس گھڑی؟ عدم ٹوٹا
عبدالحمید عدم
جیسے سب سے بڑا صنم ٹوٹا
دل کی فطرت میں تھی لچک کتنی
ٹوٹا سو بار پھر بھی کم ٹوٹا
تیرے نزدیک میرا پیمانہ
میرے نزدیک جام جم ٹوٹا
دیر کا بھی حرم محافظ تھا
دیر ثابت رہا حرم ٹوٹا
شور ماتم ہے کیوں چمن میں بپا
کیا؟ کہاں؟ کس گھڑی؟ عدم ٹوٹا
عبدالحمید عدم
Comments
Post a Comment