Skip to main content

2 rakat nafal

فرض کریں کہ کسی میں کوئی خرابی ہے محلے کا کوئی دوکاندار کم تولتا ہے ۔ 
ہیرا پھیری کرتا ہے تو بجائے اسے کچھ کہنےکے طعنہ دینے کے ، یا برا بھلا 

کہنے کے ِاپنے گھر میں جائے نماز بچھا کر دو نفل پڑھیں اور خدا سے دعا کریں 

کہ " اے اللہ تعالیٰ یہ نورا غفورا یا جو بھی دوکاندار ہے تو اس کی مدد کر اور اس میں سے فلاںخرابی نکال
دے "۔
آپ کو سات دن نہیں لگیں گے میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس کا راستہ سیدھا

 ہونےلگے گا اگر آپ اس کی ناک میں دم کریں گے اسے کوسنے دیں گے بے ایمان کہیں گےتو بات مزید خراب ہو جائے گی ۔
اشفاق احمد زاویہ 3 مسٹر بٹ سے اسلامی بم تک صفحہ 169

Comments

Popular posts from this blog

Talkhiyan By Sahir Ludhianvi