وہ اکثر مجھہ سے کہتی تھی
وفا ہے ذات عورت کی
مگر جو مرد ہوتے ہیں
بڑے بے درد ہوتے ہیں
کسی بھنورے کی صورت
گل کی خوشبو لوٹ لیتے ہیں
سنو تم کو قسم میری
روایت توڑ دینا تم
نہ تنہا چھوڑ دینا تم
نہ یہ دل توڑ کہ جانا
مگر پھر یوں ہوا محسن
مجھے انجان رستے پر
اکیلا چھوڑ کر اس نے
میرا دل توڑ کر اس نے
محبت چھوڑ دی اس نے
وفا ہے ذات عورت کی
روایت توڑ دی اس نے۔۔۔
Comments
Post a Comment