Skip to main content

Wo ek shakhs janti ho tum



وہ اک شخص.. جانتی ہو تم ؟
وہی ، جو بے توجہی کے سبب ہمیشہ بے اصول رہتا تھا
وہ اک شخص جانتی ہو تم ؟
وہ جسے نیند بہت پیاری تھی
وہ جو ایک خواب کے اثر میں تھا 
وہ جو لا علم رہا منزل سے 
وہی جو عمر بھر سفر میں تھا 

وہ اک شخص ,جانتی ہو تم ؟
جس نے خوشبو کی تمنا کی تھی ، اور روندھے گلاب پائے تھے
جس نے اپنی ہی نیکیوں کے سبب ، رفتہ رفتہ عذاب پائے تھے
وہ اک شخص, جانتی ہو تم ؟
وہ جس کا دین ، بس محبت تھا
وہ جس کا ایمان وفائیں تھیں
وہ جس کی سوچ بھی پریشان تھی
وہ جس کے لب پر فقط دعائیں تھیں
وہی ، الجھی ہوئی بے چین سی باتوں والا
محبتوں سے ڈر گیا کل شب
ہجر کے دکھ کو سہتے سہتے ، وہ شخص
مر گیا کل شب
آؤ اب لاش اٹھاؤ اس کی ، وہ جو تیرے اثر میں رہتا تھا
آؤ اب سوگ مناؤ اس کا ، وہ جو سورج کو قمر کہتا تھا
محبتوں سے ، ڈر گیا کل شب 
وہ شخص مر گیا کل شب

Comments

Popular posts from this blog

Talkhiyan By Sahir Ludhianvi

lateefay