Skip to main content

Tumhari beeghti pakon se mai ne barha pocha..

تمہاری بھیگتی پلکوں سے میں نے بارہا پوچھا
کہ دل کے کھیل میں کیا جیتنے والے بھی روتے ہیں
وہ جن کی چشم خود بین اوروں کو دیکھا نہیں کرتی
!!! ....بھلا کس دل سے غم کے تار میں موتی پروتے ہیں

تمہاری بھیگتی پلکوں سے میں نے بارہا پوچھا
کہ کیا مانند شیشہ پتھروں میں بال آتا ہے
اثر انگیز ہے اب تک محبّت کا وہی جذبہ
!!!!....جو ایسے ہوشمندوں کو بھی یوں پاگل بناتا ہے

تمہاری بھیگتی پلکوں سے میں نے بارہا پوچھا
مزاج حسن میں یوں یک بیک کیا انقلاب آیا
ستارہ دیکھنا اور دیکھ کر افسردہ ہو جانا
!!!.....بڑی تاخیر سے تم کو ستاروں کا حساب آیا

تمہاری بھیگتی پلکوں سے میں نے بارہا پوچھا
کہ ترک ربط پر کیا مجھ سے وحشی یاد آتے ہیں
تعلّق توڑنا آسان تھا تو آنکھ کیوں نم ہے
!!!.....انا پرور ،جفا پیشہ بھی یوں آنسو بہاتے ہیں

تمہاری بھیگتی پلکوں سے میں نے بارہا پوچھا
کہ جلنے اور جلانے میں بھلا کیا لطف آتا ہے
!!!....بس ایک جھوٹی انا کے واسطے برباد ہو جانا
!!!....خودی کے زعم میں انسان کتنے دکھ اٹھاتا ہے

Comments

Popular posts from this blog

Talkhiyan By Sahir Ludhianvi

lateefay