Skip to main content

Mere chahny walo

میرے چاہنے والو


چشمِ نم کو روتے ہو؟
میری وحشتیں تم پر کیوں گراں گزرتی ہیں؟
میرے رنج و غم پر تم
کیوں اداس رہتے ہو؟
کیوں سوال کرتے ہو؟
میرے چاہنے والو !
کبھی ویران آنکھوں کا خواب بن کے دیکھا ہے؟
یاد میں ڈھلے ہو تم؟
کسی کے خشک ہونٹوں کی کانپتی دعاؤں میں
صد ہا برس رہ کر
خاک میں ملے ہو تم؟
سائبان کھویا ہے؟
دھوپ میں جلے ہو تم؟
زندگی کا حاصل جو پیار تم نے پایا تھا
نفرتوں میں بدلا ہے؟
دوستی کے پردے میں ملنے والے دشمن کے،
ہاتھ سے لٹے ہو تم؟
میرے چاہنے والو !
اُن ویران آنکھوں کا خواب تو بنو پہلے
یاد میں ڈھلو پہلے
مہربان آنکھوں کی
نفرتوں کو سہہ جاؤ،
خاک میں ملو پہلے
پھر تمہیں خبر ہوگی
میری وحشتیں کتنی
تلخ اک حقیقت ہیں
چشمِ تر کے آنسو بھی
گردشِ زمانہ کے درد کی امانت ہیں
درد تو سہو پہلے
پھر تمہیں خبر ہوگی
میرے چاہنے والو

Comments

Popular posts from this blog

Talkhiyan By Sahir Ludhianvi

lateefay