Skip to main content

ghaisoye sham main ek sitara ek khayal


گیسؤ ِےشام میں ایک ستارہ ایک خیال
دل میں لئے پھرتے ہیں تمہارا ایک خیال

بام ِفلک پر سورج، چاند، ستارے تھے
ہم نے بیاض ِدل پہ اتارا ایک خیال

کبھی تو ان کو بھی دیکھو، جن لوگوں نے
عمر گنوائی اور سنوارہ ایک خیال

یوں بھی ہوا ہے دل کے مقابل دنیا تھی
پھر بھی نہ ہارا، پھر بھی نہ ہارا ایک خیال

ایک مسافت، ایک اداسی، ایک فراز
ایک تمنا، ایک شرارہ، ایک خیال



Comments

Popular posts from this blog

Talkhiyan By Sahir Ludhianvi

lateefay