Skip to main content

ajj per tum ne mere dil main jagaya hy wo khwaab


آج پھر تم نے میرے دل میں جگایا ہے وہ خواب
میں نے جس خواب کو رو رو کے سُلایا تھا ابھی
کیا ملا تم کو انہیں پھر سے فروزاں کر کے
میں نے دہکے ہوئے شعلوں کو بجُھایا تھا ابھی
میں نے کیا کچھ نہیں سوچا تھا کہ جان غزل
کہ میں اس شعر کو چاہوں گا، پوجوں گا
اپنی ترسی ہوئی آغوش میں تارے بھر کے
قصہ مہ تاب تو کیا عرش کو بھی چُھو لوں گا
تم نے تب وقت کو ہر زخم کا مرہم سمجھا
اور ناسور میرے جدل میں چمکتے بھی رہے
لذت تشنہ لبی بھی مجھے شیشوں نے نہ دی
محفل عام میں تا دیر چھلکتے بھی رہے
اور اب جب نہ کوئی درد نہ حسرت نہ کسک
اک لرزتی ہوئی لو کو تہِ داماں نہ کرو
تیرگی اور بھی بڑھ جائے گی ویرانے کی
میری اُجڑی ہوئی دنیا میں چراغاں نہ کرو

Comments

Popular posts from this blog

Talkhiyan By Sahir Ludhianvi

lateefay