Skip to main content

us ne kaha ke hum bhi khareedar hogaye

اس نے کہا کہ ہم بھي خريدار ہو گئے

بِکنے کو سارے لوگ ہي تيار ہو گئے

اس نے کہا کہ ايک وفادار چاہيئے 
سارے جہاں کے لوگ وفادار ہو گئے

اس نے کہا کہ کوئي گنہگار ھے يہاں
جو پارسا تھے وہ بھي گنہگار ہو گئے

اس نے کہا کہ کاش کوئي جنگجو ملے
آپس ميں يار برسرِ پيکار ہوگئے

اس نے کہا عديم مرا ہاتھ تھامنا
چاروں طرف سے لوگ نمودار ہوگئے

عديم ہاشمی

Comments

Popular posts from this blog

Talkhiyan By Sahir Ludhianvi

lateefay