Skip to main content

Duniya ...........



ایک آدمی اپنے سامنے اخبارات رکھے اپنے پسندیدہ کالم پڑھ رہا تھا
اس کا چھوٹا بیٹا آتا ہے
اُس کے ہاتھ میں دنیا کا نقشہ ہے، وہ دنیا میں بسنے والے ممالک کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہے
باپ چاہتا ہے کہ اُس کا بیٹا چند لمحوں کے لیے اُسے اکیلا چھوڑ دے
تاکہ وہ اپنے کالم پڑھ لے لیکن بچہ ٹلنے والا نہیں تھا والد کو غصہ آتا ہے
اُس نے نقشہ پکڑا اورپھاڑ دیا،بچے نے رونا اور چیخنا چلانا شروع کردیا،باپ کے لیے پڑھنا مشکل ہو گیا
باپ کو بچے کو چپ کرانے کی تدبیر سوجھی اور کہنے لگا :
تم یہ نقشہ صحیح کر کے لے آؤ جیسے پہلے تھا
میں تمہیں سب ممالک کے بارے میں بتادوں گا
باپ نے سوچا پھٹے ہوئے نقشے کو دوبارہٹھیک کرنا ناممکن کام ہے اور اس طرحاُسے اخبار پڑھنے کا موقعہ مل جائے گا
کچھ ہی منٹ بعد لڑکا نقشہ ہاتھ میں لیے دوبارہ آن ٹپکا
چلیں ابو مجھے ان ممالک کے بارے میں بتائیں یہ کہاں ہیں
باپ حیران ہو کر :
بیٹا تم نے اتنی جلدی نقشہ ٹھیک کیسے کر لیا؟
لڑکا مسکراتے ہوئے :
ابو نقشے کے دوسری طرف
ایک انسان کی تصویر تھی
میں نے انسان کو ٹھیک کیا تو
ساری دُنیا ٹھیک ہو گئی ۔ ۔

Comments

Popular posts from this blog

Talkhiyan By Sahir Ludhianvi

lateefay